تازہ ترین

ورلڈ چیمپئنز لیگ میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔لیسٹر کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 74 رنز کا ہدف باآسانی 7.5 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا،اس سے پہلے میچ کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی،سابق پاکستانی آف  سپنر نے میچ میں6 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان بولرزکی نپی تلی بولنگ کے آگے آسٹریلوی بیٹرز بےبس نظر آئے اور یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گرتی چلیں گئی، سوائے بین ڈک کی کوئی بھی آسٹریلوی بیٹر بڑی باری نہ کھیل سکا۔

  خیال رہے کہ پاکستان چیمئنز ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو شکست دی تھی جب کہ بھارت کے خلاف منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement