تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی۔سکاٹ لینڈ سے واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تجارتی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا، معاہدہ نہ ہوا تو بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال نہیں ہوا تھا، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے، امریکا اس کیمپ میں نہیں جس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہو، دنیا کو خبردار کیا کہ یہ خود ساختہ ریاستی تسلیم حماس کو انعام ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل سے براہ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خوراک کے مرکز پر اسرائیلی حکومت سے بات کروں گا، ہماری کوشش ہے خوراک مناسب اور منصفانہ طریقے سے تقسیم ہو، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ حماس امداد یا وہاں جانے والا پیسہ چوری کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے امن کی نئی ڈیڈ لائن پر کوئی ردعمل نہیں دیا، روس کی معیشت کیخلاف نئے محصولات 10 روز میں نافذ ہوں گے، امریکی صدر نے سال کے اختتام سے پہلے چینی صدر سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ میری چینی صدر سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم سے دو ریاستی حل پر بات نہیں ہوئی، امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں کردار کا تذکرہ کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement