پنجاب : صارفین کے حقوق کے بنائی گئیں 17 کنزیومر کورٹس 19 سال بعد ختم
پنجاب بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی 17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں 19 سال بعد باقاعدہ ختم کر دی گئیں، ججز کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم کردیا گیا۔پنجاب بھر میں 2006ء میں صارفین کے حقوق کے لیے یہ عدالتیں بنائی گئی تھیں، منگل 29 جولائی سے پنجاب بھر کی یہ تمام اسپیشل کنزیومر کورٹس مکمل بند ہوگئی ہیں، ان عدالتوں کا ریگولر اسٹاف دیگر عدالتوں دفاتر میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کنٹریکٹ اور عارضی تمام اسٹاف کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ان عدالتوں میں مجموعی طور پر 1682 کیسز زیر سماعت تھے، اسپیشل کنزیومر کورٹ راولپنڈی میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد 97 تھی، ان عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو ارسال کئے جارہے ہیں۔راولپنڈی کنزیومر کورٹ اسٹاف نے بتایا کہ ان کیسوں کی فہرست فائلوں کے ساتھ تیار کی جارہی ہے، آئندہ دو روز میں یہ مکمل ریکارڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاس پیش کر دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ان عدالتوں کے مقدمات ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں میں ٹرانسفر کر دیں گے۔
Leave A Comment