وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو آمدن میں گزشتہ مالی سال 93 ارب کا منافع کمایا ۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین بھی شروع کرنے جارہے ہیں ۔
Leave A Comment