تازہ ترین

ترکی کا قیمتی ثقافتی ورثہ واپس لوٹ آیا ہے۔ مشہور رومی بادشاہ، مارکس اوریلیئس کی قدیم کانسی کی مورتی جو کہ 65 سال پہلے ترکی سے غیر قانونی طور پر اسمگل کر لی گئی تھی، اب اپنے اصل وطن واپس پہنچ چکی ہے۔یہ مورتی 1960 کی دہائی میں ترکی کے جنوب مغربی علاقے بوردور کے قدیم شہر بوبون سے چرائی گئی تھی۔ بوبون اپنی تاریخی اہمیت اور قدیم نوادرات کے لیے مشہور ہے۔ مارکس اوریلیئس کو ’فلسفی بادشاہ‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف رومن سلطنت کی قیادت کی بلکہ فلسفے میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔یہ قیمتی مورتی حالیہ مہینوں میں کلیولینڈ میوزیم آف آرٹ، امریکہ میں نمائش کے لیے رکھی گئی تھی۔ لیکن ترکی کی مسلسل کوششوں، مضبوط دلائل، سائنسی تجزیوں اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر امریکی حکام نے بالآخر اسے واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement