تازہ ترین

یوٹیوب نے مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد اوریجنل اور تخلیقی ویڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہےجبکہ غیر مستند،غیرمعیاری، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد یوٹیوب کو آمدنی کے حصول کے لئے استعمال کرتے ہیں۔  اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر غیر معیاری کا لیبل اے آئی ویڈیوز کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔یوٹیوب مونیٹائزیشن پالیسی کو 15 جولائی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور تفصیلی گائیڈلائنز جاری کی جائیں گی، جن میں بتایا جائے گا کہ صارفین کس طرح کے مواد سے پیسے کما سکیں گے اور کونسی ویڈیوز سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement