اوکاڑہ : گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر چھری سے مبینہ حملہ خاتون شدید زخمی
گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر چھری سے مبینہ حملہ خاتون شدید زخمی . ہسپتال منتقل ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تھانہ شاہبور کے نواحی گاؤں 36 ٹو ایل میں ملزم شہزاد نے لڑائی جھگڑا کےدوران مبینہ طور پر اپنی بھابی نجمہ کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا خاتون کے دائیں ہاتھ اور پیٹ پر ضربات آئیں. خاتون کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم جھگڑے کی وجہ تاحال معلومات نہ ملیں ہیں . پکار 15 کی کال موصول پوتے ہی پولیس نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا. ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے .
Leave A Comment