تازہ ترین

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین  تحسین اعوان کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نےآخر کار ایک نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔تحسین اعوان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک ہفتہ قبل آن لائن فراڈ کے سلسلے میں سات ایف آئی آرز درج کی تھیں، اور ان کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ تاہم اُس وقت تحسین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی۔

 

Leave A Comment

Advertisement