تازہ ترین

دنیا کے کونے کونے میں پرانی چیزوں کی قیمت آج بھی لاکھوں میں لگتی ہے۔ لیکن ایک ایسی پرانے زمانے کی جینز کی دریافت، جسے اٹھارویں کی دہائی میں کسی کان کن نے پہنا تھا، یہ بتاتی ہے کہ تاریخ صرف کتابوں میں نہیں بلکہ زمین کے نیچے بھی چھپی ہوتی ہے۔

امریکی مغرب میں واقع ایک پرانی کان میں مائیکل ہیرس نامی ماہر آثار قدیمہ نے پانچ سال تک 50 سے زائد متروکہ کانوں کا جائزہ لیا۔ ایک دن، انہیں وہاں سے اٹھارہ کی دہائی کی اصل جینز ملی۔یہ جینز اپنے وقت کے کان کنوں کے استعمال کے باوجود آج بھی حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے۔ جینز پر موم کے نشان موجود ہیں جو اُس وقت کان میں روشنی کے لیے موم بتیوں کے استعمال سے بنے تھے

جینز کی اندرونی جیب پر ایک سطر لکھی تھی، ’دی اونلی کائنڈ میڈ بائی وائٹ لیبر‘۔

یہ جینز آج بھی قابلِ استعمال ہے، صرف چند جگہوں پر مرمت کی ضرورت ہے۔ اس وقت یہ لاس ایجلس کے ایک محفوظ ڈپازٹ باکس میں رکھی گئی ہے، اور اپائنٹمنٹ کے ذریعے اسے دیکھا جا سکتا ہے۔عوامی ردعمل کے حوالے سے بات کی جائے تواس جینز کے لئے ’ریڈٹ‘ پلیٹفارم پرآپ کوبہت سے دلچسپ تبصرے پڑھنے کو ملیں گے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement