بھارت میں پاکستانی جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 15 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے بتایا گیا ہے، دونوں کی لاشیں ایک پیڑ کے نیچے اوندھے منہ پائی گئیں۔پولیس کے مطابق ان کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ جوڑے کی موت کا حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔
دوسری جانب گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ادا کردی گئیں۔ گاؤں غلام حسین لغاری کے روی کمار اور شانتی بائی بارہ روز قبل اچانک بغیر بتائے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ روی کمار کے والد دیوان جی نےبتایا کہ انہیں سوشل میڈیا سے علم ہوا کہ روی کمار اور شانتی کی لاشیں جیسلمیر سے ملی ہیں۔
Leave A Comment