تازہ ترین

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری! روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ایونٹ 5 ستمبر سے شروع ہو کر 21 ستمبر کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرتی ہیں تو دونوں کے درمیان ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، تاہم ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل آئندہ چند روز میں باقاعدہ شیڈول جاری کرے گی۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ایک بار پھر شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا، خاص طور پر پاک بھارت میچز دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنیں گے

Leave A Comment

Advertisement