صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا، جسٹس فاروق حیدر نے 30 جون کو صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔