گلگت بلتستان: کار کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان میں کار گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔جاں بحق افراد کا تعلق ضلع کھرمنگ سے بتایا گیا ہے جبکہ کار میں سوار افراد اسکردو سے گلگت جا رہے تھے۔
Leave A Comment