تازہ ترین

وزیرآباد میں ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement