فرانس کے سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا
فرانس کے سائنسدانوں نے کیریبین جزیرے گواڈیلوپ کی خاتون میں نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا۔سائنسدانوں نے گواڈیلوپ کی خاتون میں دریافت ہونے والے اس نئے بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘ رکھا ہے۔فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (ای ایف ایس) نے اس نئے بلڈ گروپ کی دریافت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایجنسی نے ابھی دنیا کا 48 واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہے!پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دریافت کو باضابطہ طور پر جون کے آغاز میں میلان میں بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن نے تسلیم کیا تھا۔اس تحقیق میں شامل ماہر حیاتیات تھیری پیرارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مریض کے خون پہلی بار2011ء میں انتہائی غیر معمولی اینٹی باڈی پائی گئی تھی لیکن اس وقت کے محدود وسائل نے ہمیں اس پر مزید تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
Leave A Comment