جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر
پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر کردیا گیا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ، بیلجیم، انگلینڈ، فرانس، جرمنی،آئرلینڈ، ہالینڈ، اسپین، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن،کینیڈا، چلی، چین، بنگلادیش، جاپان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، نمبیبیا اور مصرنے کوالیفائی کررکھا ہے۔جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنائی اور مادورائے میں طے ہے۔
Leave A Comment