سوات: تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، حادثے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق
سوات کی تحصیل مدین میں کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری حادثے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مدین کے علاقے شاہ گرام میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والا ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ دو معصوم جانوں کا نگل گیا۔حادثے کے فوراً بعد قریبی رہائشی افراد نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 13 سال کے درمیان تھیں، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
Leave A Comment