تازہ ترین

سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
  واقعہ اورکزئی میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں ایک بچی اور دو خواتین شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر علاج کے  لئے کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ خاندان کوہاٹ سے لوئر اورکزئی عید پکنک منانے کیلئے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا، ڈرائیور نے گاڑی پہاڑی پر کھڑی کی تھی جو اچانک کھائی میں جا گری۔

Leave A Comment

Advertisement