تازہ ترین

کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اوریبے کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک صحافی تھیں جنھیں 1991 میں بدنام زمانہ اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کر لیا تھا اور وہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔ 

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ایکس پر اپنے بیان میں میگوئل اوریبے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement