شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج کرفیو نافذ
شمالی وزیرستان میں آج کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کا نفاذ صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ہے، جس کے باعث شمالی وزیرستان کے تمام داخلی و خارجی شاہراہیں ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
Leave A Comment