تازہ ترین

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 تا 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔منتخب کھلاڑیوں میں منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق ، محمد عبداللہ ، سفیان خان، عبدالمنان اور حماد انجم شامل ہیں۔ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات اور غضنفر علی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید،  افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ  اور رانا ولید کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement