تازہ ترین

روس کے علاقے بریانسک میں پُل ٹرین پر گرنے سے ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 30 مسافر زخمی ہوئے ہیں، کمسن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا ہے جس میں مسافر ٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی۔ ٹرین کلیموف سے ماسکو جارہی تھی۔ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا، جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔  ہائی وے اے 240 کے ایک سیکشن پر یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات پونے گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement