راولپنڈی : چھٹیوں کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل
چھٹیوں کے باوجود سکول کھلنے رکھنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے، سکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا۔ واہ کینٹ میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 5 تعلیمی ادارے سیل اور ایف ائی آر درج کرلی گئی، سکولوں کی چھٹیوں کے باوجود ان اداروں میں باقاعدہ کلاسز جاری تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Leave A Comment