تازہ ترین

لیورپول فٹبال کلب کی وکٹری پریڈ کے دوران گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 53 سالہ سفید فام برطانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔برطانیہ کے شمال مغربی شہر لیورپول میں ہولناک واقعہ پیش آیا، شہر کے وسطی علاقے میں گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک 53 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق لیورپول سے ہی ہے۔ 

یہ واقعہ سوموار کی سہہ پہر اس وقت پیش آیا جب ہزاروں افراد لیورپول فٹبال کلب کی پریمیئر لیگ میں فتح کا جشن منانے کے لئے منعقد کی گئی پریڈ کے لیے شہر کی سڑکوں پر موجود تھے۔ پریڈ کے باعث واقعہ کے وقت علاقے میں پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے زخمیوں کو موقع ہر ہی فوری ابتدائی طبی امداد دی، جبکہ پولیس نے ناصرف بروقت کارروائی کر کے مبینہ ملزم کو گرفتا کیا بلکہ بپھرے ہوئے ہجوم ہر بھی قابو پایا، شدید زخمی افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement