گوجرانوالہ : رستم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے والے پہلوان پر قاتلانہ حملہ
گوجرانوالہ میں رستم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے والے پہلوان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ منڈیالہ وڑائچ میں عدنان پہلوان پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں پہلوان محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا ،مخالفین نے فائرنگ کردی، عدنان پہلوان سیمی فائنل جیت کر رستم پاکستان کے فائنل میں پہنچے ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق اشفاق ،زاہد اور دو نامعلوم ملزمان نےفائرنگ کی، ملزمان سے پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا،جس کی بنا پر انہوں نے حملہ کیا۔
Leave A Comment