تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشن کپ میں شرکت کی تصدیق ہوگئی،قومی ہاکی ٹیم آئندہ ماہ 8ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ایونٹ کی تیاریوں کیلئےقومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔کوالالمپور میں 8ملکی ہاکی کپ 15 سے 21جون تک شیڈول ہے۔پاکستان ،جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہے۔فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہیں۔پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا کےخلاف میچ کھیلےگی۔16جون کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلاجائیگا۔سیمی فائنلز 20جون کو شیڈول ہیں۔ایونٹ کا فائنل 21 جون کوکھیلاجائے گا۔نیشن کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرولیگ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement