تازہ ترین

برطانیہ کے مختلف شہروں سے دہشت گردی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار  کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان افراد پر ایک مخصوص جگہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔یہ کارروائی ہفتے کو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم اور پیشگی آپریشن کے تحت کی گئی۔ گرفتار افراد میں 4 ایرانی شہری شامل ہیں جبکہ پانچویں مشتبہ شخص کی قومیت اور عمر کی تصدیق جاری ہے، تمام مشتبہ افراد کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ فی الوقت پولیس کی حراست میں ہیں۔یہ گرفتاریاں سوِنڈن، اسٹاکپورٹ، روچڈیل اور مغربی لندن کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ پانچویں شخص کو مانچسٹر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement