یونان میں ایک او رکشتی کو حادثہ، لاشیں مل گئیں
یونان کے کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ انہیں بحیرہ ایجیئن میں واقع چھوٹے سے جزیرے فارماکونیسی پر 2 خواتین کی لاشیں اور 39 دیگر تارکین وطن زندہ حالت میں ملے ہیں جب کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یونان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جزیرے پر ہونے والی اموات کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، البتہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔یونانی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ تارکین وطن فارماکونیسی جزیرے پر پہنچے ہیں جو ترکی کے ساحل سے صرف 9.7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
Leave A Comment