تازہ ترین

ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔ قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہو کر پہلے 8 افراد کے ہاتھ پیر باندھے اور پھر گولیوں سے نشانہ بنایا۔ جاں بحق افراد میں پانچ کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں جعفر، دانش ناصر ورکشاپ کا مالک دلشاد اور اس کا بیٹا نعیم شامل ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement