تیمرگرہ میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج ہلاک
لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 10اور11اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرکر خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں2خوارج جہنم واصل ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔ خارجی حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسزاورشہریوں پر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا،خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے خارجی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی۔علاقے میں مزید خوارجی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
Leave A Comment