تازہ ترین

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 20 رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحقیقات میں عدم تعاون اور بار بار کے نوٹسز کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش  نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔

ان رہنماں میں وقاص اکرم، حماد اظہر اور زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔ عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے تھے، تمام رہنماں کی رہائش گاہوں پر نوٹسسز کی تعمیل کروائی گئی۔بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، علیمہ خان سمیت دیگر رہنما جے آئی ٹی میں پیش ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تحقیقات کے لئے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement