تازہ ترین

منڈی بہاؤالدین میں خالہ نے فائرنگ کرکے بھانجی کو قتل کردیا، ساتویں جماعت کی طالبہ 11 سالہ آمنہ اسکول سے گھرآئی تھی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔  واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے کوٹہڑہ میں پیش آیا، جہاں ملزمہ نے گھر میں موجود لوڈڈ بندوق سے فائرنگ کی۔مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اُن کا شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا تھا، جس کے بعد وہ اپنے بچوں سمیت میکے میں مقیم تھیں، ان کے بقول آمنہ اُن کی سب سے بڑی بیٹی تھی جبکہ 2 چھوٹے بیٹے بھی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن مکمل طور پر درست نہیں لگتا، جس کے باعث واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک ہو گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement