جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ سوار تھا جو مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ ڈیگو فائر ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔یہ حادثہ ایک ماہ کے اندر اندر آگ بجھانے کے دوران کسی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی دوسری ہلاکت ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جنوبی کوریا کو اپنی تاریخ کی بدترین جنگلاتی آتش زدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 30 افراد ہلاک ہوئے اور 48 ہزار ہیکٹر سے زائد جنگلات خاکستر ہو گئے۔اتوار کو لگنے والی آگ، جو مارچ کی تباہ کن آگ سے مختلف تھی، مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے۔ تاہم، اس نئے واقعے نے ملک میں فائر فائٹرز کی سلامتی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
گذشتہ ماہ کی آگوں کو تیز ہواؤں اور انتہائی خشک موسم نے شدت دی، جب کہ جنوبی کوریا میں کئی ماہ سے معمول سے کم بارش ہو رہی تھی۔ 2024 ملک کی تاریخ کا سب سے گرم سال بھی رہا ہے، جس نے موسمیاتی حالات کو مزید بگاڑ دیا۔
Leave A Comment