بہاولپور : مبینہ پولیس مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔بہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ملزمان پر 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے بعد واپس تھانے لایا جا رہا تھا کہ ان پر ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔چاروں ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment