تازہ ترین

تھانہ اچھرہ کی حدود میں شہریوں نے پتنگ بازی کی پابندی کو ہوا میں اُڑا دیا، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔ سلطان احمد روڈ، جاوید مارکیٹ، بابا اعظم اور پاکستانی چوک میں پتنگ بازی کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں نے صرف اپنے شوق کے لیے دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سحری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کا یہ عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement