کرک: پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او کرک سٹی پولیس نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد کیے ہیں۔یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع اسمگل کیا جا رہا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اور اسلحہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment