تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4 کارروائیوں کے دوران 11 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی 4 الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔ چوتھی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی، آپریشن میں ایک خوارجی مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ہلاک دہشت گرد علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، علاقے میں کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیےسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement