کراچی :گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے
گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کارساز کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، جس پر سوار خاتون اور مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی بتائے جارہے ہیں، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔
Leave A Comment