تازہ ترین

پشاور کے علاقے نشتر آباد میں بینک کیش وین کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر آباد میں بینک وین کی ڈکیتی میں مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا۔انہوں نے کہا کہ کیس کو 24 گھنٹوں سے پہلے ہی ٹریس کرلیا گیا جس کے لئے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی اور جیو فینسنگ کی مدد لی گئی اور ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ واردات میں ڈرائیور سمیت 4 ملزمان ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے لوٹے گئے 3 کروڑ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ کیش وین کا ڈرائیور پچھلے 6 ماہ سے اس جاب پر تھا تاہم ڈرائیور کی مکمل ویریفکیشن نہیں کی گئی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement