تازہ ترین

ایف آئی اے نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے سمبڑیال اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان میں سرفراز احمدعرف صفدر، عبد الرحمان، آصف حسین اور محمد افتخار شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے ایک کروڑ40 لاکھ 43 ہزارروپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان سرفراز اور عبدالرحمان شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر90 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزمان نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔ شہریوں نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آگئے۔

 گرفتار ملزم محمد افتخار سال 2016 سے اشتہاری ملزم ہے۔ ملزم نے دبئی، امریکا اور کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر43 لاکھ 69 ہزارروپے سے زائد وصول کیے ہیں۔

ملزم آصف نے شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے7 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement