تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">سپریم کورٹ آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کیلئے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں، مقدمات میں سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل تشکیل دینے اور 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے۔</p> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment