امریکہ اوراسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس
روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکہ اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایران پر امریکہ ، اسرائیل حملوں پر روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے، عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔
Leave A Comment