تازہ ترین

بڑے بھائی سے پستول صاف کرتے گولی چل چلنے سے چھوٹا بھائی قتل ہوگیا۔پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق کوٹ حضری کا رہائشی قیصر اقبال پستول کی صفائی کر رہا تھا، پاس بیٹھے چھوٹے بھائی شاہد اقبال کو اچانک گولی جا لگی، قتل کا واقعہ نواحی علاقہ کوٹ حضری میں پیش آیا۔پولیس نے مقتول شاہد اقبال کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور والد کی مدعیت میں قاتل بیٹے قیصر اقبال کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ بھی درج کر لیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement