غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اسکریننگ جاری، 31 گرفتار
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔
تربت: 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندے زیرِ حراست
تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیرِ حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
Leave A Comment