نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے نئی ریگولیشن کی منظوری دے دی
نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولریشن کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔ نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ ٹیرف کے حساب سے بجلی فرام کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی صارفین کوسہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا ، نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کر دی گئی ہے ۔ نئی ریگولیشن کے مطابق معائدے کے خاتمے کے بعد تجدید ممکن ہو سکے گی ، نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشن کے بعد سابقہ 2015 کی ریگولیشن معطل ہو جائیں گی۔
Leave A Comment