تازہ ترین

روس کے باشکورتوستان ریجن میں واقع ایک میڈیکل یونیورسٹی میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 4 بھارتی طلباء زخمی ہو گئے۔ ماسکو میں بھارتی سفارت خانے اور روسی تفتیشی حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز شہر اوفا میں پیش آیا۔ بھارتی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ اوفا میں ایک افسوسناک حملہ ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں4بھارتی طلباء بھی شامل ہیں۔ روسی تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور ایک 15 سالہ طالب علم تھا جس نے چاقو سے دیگر طلباء پر حملہ کیا۔

اوفا شہر میں واقع ایک طلباء ہاسٹل میں ہونے والے اس حملے میں متعدد طلباء کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ اوفا ماسکو سے تقریباً 1100 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کے بعد مبینہ سرکاری غفلت کے الزام میں ایک فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکام کو حملہ آور طالب علم کے رویئے سے متعلق مسائل کا پہلے سے علم تھا، تاہم اس کے باوجود کوئی حفاظتی یا احتیاطی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement