ایران: فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 غیر ملکی گرفتار
ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی، گرفتار افراد کو تہران صوبے میں ان کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران چار دیسی ساختہ اسٹین گرنیڈز برآمد ہوئے، جو ہنگاموں اور بے امنی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔ایران حکام نے گرفتاریوں کی تاریخ یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Leave A Comment