پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل؟ ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،اس حوالے سے ورکنگ پیپراوگراکوارسال کردیاگیاہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نےقیمتوں سےمتعلق ورکنگ پیپراوگرا کو ارسال کردیا ہے،ابتدائی حساب کتاب کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسےاضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزبھی سامنےآئی ہے۔
Leave A Comment