جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔ہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔
Leave A Comment