تازہ ترین

ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی، صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے دی جائے گی۔سوا دو گھنٹے کے لیے جاری ایڈوائزری کو مزید 3 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا، پاکستانی وقت صبح ساڑھے 8 بجے تک مؤثر رہے گی۔

 ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے سبب امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا ہے۔اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجے، یقین دہانی کرائی کہ دونوں ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہیں کریں گے، روس نےثالثی کا کردار ادا کیا۔سعودی عرب کی قیادت میں قطر اور اومان نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی ہے۔ایران پر حملے کی صورت میں امریکی بمبار طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کر سکتے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement